جرمنی کا تمام غیر ملکی خفیہ ایجنٹوں کی شناخت کا مطالبہ

جرمنی کا تمام غیر ملکی خفیہ ایجنٹوں کی شناخت کا مطالبہ

  



برلن (آن لائن)جرمن حکومت نے تمام غیر ملکی سفارت خانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کے ایسے تمام خفیہ ایجنٹوں کے نام ظاہر کریں جو جرمنی میں کام کر رہے ہیں۔ جرمن نیوز میگزین اشپیگل آن لائن نے گزشتہ رات اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ برلن میں وفاقی دفتر خارجہ نے تمام غیر ملکی سفارتی مراکز سے یہ زبانی مطالبہ گزشتہ بدھ کے روز کیا۔ اس انکشاف کے بعد خبر ایجنسی اے ایف پی کی طرف سے رابطہ کرنے پر جرمن فارن آفس نے اشپیگل آن لائن کی اس رپورٹ کی تردید کر دی۔ ڈئر اشپیگل کے مطابق وفاقی حکومت کے اس اقدام کی وجہ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کی طرف سے جاسوسی کے علاوہ یہ شبہات بھی ہیں کہ امریکا نے غالبا جاسوسی کے لیے جرمن خفیہ ایجنسی BND اور وفاقی وزارت دفاع کے چند اہلکاروں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید : عالمی منظر