سکاٹ لینڈگلاسکو سٹی کونسل نے سٹی چیمبرز پر فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

سکاٹ لینڈگلاسکو سٹی کونسل نے سٹی چیمبرز پر فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

  



گلاسکو (این این آئی)سکاٹ لینڈ میں گلاسکو سٹی کونسل نے غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سٹی چیمبرز پر فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا۔سکاٹ لینڈ کے بڑے شہر کے لارڈ پرووسٹ سیڈی ڈوچرتی نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنڈا فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔انہوں نے فلسطین کے مغربی کنارے بیت اللحم کی خاتون مئیر ویرا بابون کو اپنی حمایت سے آگاہ کرنے کیلئے خط تحریر کیا ہے۔اسکے علاوہ انہوں نے بیت اللحم کی خاتون مئیر کو غزہ کے رہائشیوں کیساتھ اپنی دلی ہمدردیوں سے بھی آگاہ کیا۔اور کہا کہ گلاسکو کے عوام فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے متحد ہیں۔ڈوچرتی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔گلاسکو کی جیوش کمیونٹی نے سٹی چیمبرز پر فلسطینی جھنڈا لہرانے پر شدید تنقید کی جبکہ گلاسکو کے عوام نے کونسل کے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ گلاسکو کے رہائشیوں کو اس اقدام پر فخر ہے۔

فائی فی کونسل نے بھی غزہ میں فلسطینی عوام م کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فائی فی ہاﺅس پر فلسطین کا جھنڈا لہرانے کا اعلان کیا ۔

مزید : عالمی منظر