مقبوضہ کشمیر:کرالہ پورہ کے رہائشیوں کا علاقے میںقائم بھارتی پولیس کا کیمپ ہٹانے کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر:کرالہ پورہ کے رہائشیوں کا علاقے میںقائم بھارتی پولیس کا کیمپ ...

سرےنگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے کرالہ کے رہائشیوں نے علاقے میں قائم بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے مطالبے کے حق میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابقمظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس کا کیمپ انکے لیے شدید مشکلات کا باعث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکارلوگوں خاص طور پر نوجوانوںکو بلا وجہ ہراساںکرتے ہیں۔

 انہوںنے کہا کہ پولیس کیمپ کو فوری طور پر علاقے سے ہٹایا جائے تاکہ علاقے میں قائم خوف وہراس کا ماحول ختم ہو سکے۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارچ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مزید : عالمی منظر