یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی جنگ بندی پر آمادگی

یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی جنگ بندی پر آمادگی

کیف (اے پی پی) مشرقی یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونیتسک پیپلز ریپبلک کے وزیر اعظم اور علیحدگی پسندوں کے رہنما ایلیگزینڈر ذخارچَینکو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی علاقے میں انسانی المیے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جنگ بندی پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10لاکھ کی آبادی والے دونیتسک میں پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہے اور اشیائے خوراک کی شدید قلت ہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ مشرقی یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے جنگ بندی پر آمادگی کا اظہارمشرقی یوکرین میں حکومتی دستوں کی حالیہ عسکری کامیابیوں کے پیش نظر کیا ہے اور سرکاری دستوں نے کئی دنوں سے دونیتسک کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

مزید : عالمی منظر