چین ,تبت میں مسافر بس کھائی میں گرگئی،44افراد ہلاک ,متعدد زخمی

چین ,تبت میں مسافر بس کھائی میں گرگئی،44افراد ہلاک ,متعدد زخمی

  



بیجنگ(این این آئی)چین کے علاقے تبت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 44افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی علاقے تبت میں مسافروں سے بھری ہوئی بس ایک گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 55 نشستوں پر مشتمل بس میں 50 مسافر سوار تھے بس 10 میٹر بلندی سے کھائی میں گری۔حادثہ چین کے زیر انتظام تبت کے دارالحکومت لہاسا کے مغرب میں واقع نائمو کاو¿نٹی میں پیش آیا بس میں سیاح سوار تھے جن کا تعلق چین کے مشرقی علاقوں سے تھا سڑک حادثے چین میں ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے سدباب کے لیئے مقامی حکومت نے ایک ہنگامی اجلاس میں متعلقہ حکام کو اس طرح کے حادثات سے بچنے اور سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

مزید : عالمی منظر