عراق ایشو، امریکی فضائی کارروائیوں کی برطانیہ و فرانس نے حمایت کردی

عراق ایشو، امریکی فضائی کارروائیوں کی برطانیہ و فرانس نے حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے صدر باراک اوباما کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں عراق میں امریکی فضائی کارروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاو¿س نے بتایاکہ باراک اوباما کے ساتھ بات چیت میں ان دونوں یورپی رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ عراقی شہریوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جانی چاہیے۔ تاہم ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عراق میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی رد عمل کی اشد ضرورت ہے۔ تینوں رہنماو¿ں میں اس بارے میں بھی اتفاق رائے پایا گیا کہ عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حکمت عملی تیار کی جانی چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -