بھارت ،مشرقی ریاستوں میں مسلسل بارشوں سے سیلاب ، 35ہلاک

بھارت ،مشرقی ریاستوں میں مسلسل بارشوں سے سیلاب ، 35ہلاک

  



                                          نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی مشرقی ریاستوں میں مسلسل بارشوں سے سیلاب سے 35افراد ہلاک ¾ متعدد زخمی اور سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق دریاﺅں میں پانی کی سطح خطرناک سطح سے بلند ہو گئی ریاست اڑیسہ میں پانی دریا کے بند توڑتا ہوا قریبی آبادی میں داخل ہو گیاجس میں 35سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں ایکڑ پرپھیلی فصلیں تباہ ہو گئیں ¾ 60ہزار سے زائد افراد نے شیلٹر ہومز میں پناہ لے لی ضلع بارگڑھ کے علاقے میں ایک ڈیم کا پانی 5دیہاتوں میں داخل ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہزار وں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا جبکہ علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی -

مزید : عالمی منظر