نوان پردیپ انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے آﺅٹ

نوان پردیپ انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے آﺅٹ

کولمبو( نیٹ نیوز)سری لنکا کے فاسٹ باﺅلر نوان پردیپ فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔ پردیپ پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مینجر مائیکل ڈی زوئیسا کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ پریکٹس کے دوران نوان پردیپ کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی ہے جس کے بعد وہ چل پھر نہیں سکتے۔ مینجر کے مطابق انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے اس طرح وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان سے سیریز کے دوران یہ دوسرے سری لنکن فاسٹ باﺅلر ہیں جو فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے بعد سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی