ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مزاکرات کا دوبارہ آغاز ستمبر میں ہو گا

ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مزاکرات کا دوبارہ آغاز ستمبر میں ہو گا

  



تہران (این این آئی)ایران اور چھ عالمی طاقتوں (سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان پلس جرمنی)کے درمیان مزاکرات کا دوبارہ آغاز ستمبر میں ہو گا۔مزکرات کی جگہ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ مزاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین بات چیت جاری ہیں۔روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ مزاکرات شروع کرنے کیلئے بات چیت جاری ہیں،ما سکو اپنا پوزیشن ستمبر میں واضح کر دیگااور ہوسکتا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطحی اجلاس سے قبل یہ پوزیشن سامنے آ جائے۔انہوں نے کہا مزاکرات کیلئے جگہ کا تعین مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔

مزید : عالمی منظر