کیرئبین لیگ، سینٹ لوشیا ذوکس نے جمیکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

کیرئبین لیگ، سینٹ لوشیا ذوکس نے جمیکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

  



سینٹ کٹس( نیٹ نیوز) کیربیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا ذوکس نے جمیکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سہیل تنویر نے آخر میں 7 گیندوں پر 20 رنز بناکر سینٹ لوشیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک اور میچ میں اینٹیگا ہاکسبلز نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، اینٹیگا کی یہ مسلسل آٹھ شکستوں کے بعد پہلی فتح ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی ایل کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے ویسٹ انڈیز میںجاری ہیں۔ لیگ کے 24 ویں میچ میں سینٹ لوشیا نے جمیکا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ جمیکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143 رنز بنائے۔ چاڈوک والٹن 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ مارون میتھیو نے تین اور ٹینو بیسٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹ لوشیا نے ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آندرے فلیچر نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سہیل تنویر نے آخر میں 7 گیندوں پر دو فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ ایک اور میچ میں اینٹیگا نے ریڈ سٹیل کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اینٹیگا کی یہ 8 میچ ہارنے کے بعد پہلی کامیابی ہے۔ ریڈ سٹیل کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ایون لوئس 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بین لافلین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اینٹیگا نے ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ڈیوڈ ہسی 24 اور مارلن سیموئلز 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی