جنوبی افریقا اے نے چار روزہ میچ میں آسٹریلیا اے کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقا اے نے چار روزہ میچ میں آسٹریلیا اے کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

سڈنی ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقا کی اے کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا اے کو چار روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو میچ کے چوتھے اور آخری روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 310 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی، ٹام کوپر 82 اور میتھیو ویڈ 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سمن ہارمر نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ پہلی اننگز میں 293 رنز کی سبقت حاصل کرنے کی وجہ سے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے صرف 18 رنز کا ہدف ملا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری چار روزہ میچ 14 سے 17 اگست تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی