براک اوباما کا جرمن چانسلر سے ٹیلی فون پر رابطہ، یوکرین بحران پر تبادلہ خیال
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں یوکرین بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ روس یوکرین میں انسانی بنیادوں پر امداد کے نام پر مداخلت سے پرہیز کرے اور کییف حکومت کی واضح اجازت کے بغیر یوکرین میں کسی بھی قسم کی روسی مداخلت ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ہو گی جس کے اضافی نتائج نکلیں گے۔