قومی ویمنزفٹبال چمپئن شپ آج ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگی

قومی ویمنزفٹبال چمپئن شپ آج ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی ویمنز فٹ بال چمپئن شپ آج ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والی اس چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پی ایف ایف کے میڈیا منیجر شاہد کھوکھر کے مطابق اس چمپئن شپ سے با صلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا چناﺅ کیا جائے گا جنہیں بعد میں ساف فٹ بال چمپئن شپ کیلئے تربیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 31اگست تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی اور ٹائٹل کے حصول کیلئے ٹاپ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگست بلتستان، ینگ رائزنگ اسٹار ویمن ایف سی، راولپنڈی، بلوچستان یونائیٹڈ ویمن ایف سی، کوئٹہ، دیا ویمن ایف سی، کراچی، ماڈل ٹاﺅن ویمن ایف سی، لاہور، فرنٹیئر کالج ویمن ایف سی اور پشاور شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی