چوتھا ٹیسٹ، دھونی نے شکست کی ذمہ داری بیٹسمینوں پر ڈال دی

چوتھا ٹیسٹ، دھونی نے شکست کی ذمہ داری بیٹسمینوں پر ڈال دی

  




مانچسٹر ( نیٹ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست کا ذمہ دار ٹیم کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کو قرار دیا ہے ۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لئے انتہائی اہم ہے کہ ہم رنز سکور کریں لیکن چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایسا نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے 5ویں باؤلر نے ہمارے ٹاپ آرڈر کے بلے باز سے زیادہ رنز سکور کئے جو کہ بلے بازوں کے لئے انتہائی شرم کی بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس میچ میں انگلینڈ کے باؤلز نے انتہائی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارتی کو دباؤ میں رکھا اور اسی وجہ سے انگلینڈ کو کامیابی اور بھارت کو شکست ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے اگلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی اپنے نام کرنی ہے تو ہمیں اپنے بیٹنگ کے شعبے میں بہتری لانا ہوگی اور بلے بازوں کو اپنی کارکردگی دیکھاتے ہوئے رنز سکور کرنا ہونگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی