انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ 15 اگست سے شروع ہو گا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ 15 اگست سے شروع ہو گا

لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔ لارڈز ٹیسٹ میں بھارت نے 95 رنز سے فتح حاصل کرکے برتری حاصل کی تاہم اگلے میچز میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور دونوں ٹیسٹ بھاری مارجن سے جیت کر سیریز میں سبقت حاصل کر لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی