پاکستان انٹر نیشنل سرکٹ ٹو سکواش ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع ہوگا

پاکستان انٹر نیشنل سرکٹ ٹو سکواش ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع ہوگا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان انٹر نیشنل سرکٹ ٹو سکواش ٹورنامنٹ 25 سے 28 اگست تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق ٹورنامنٹ کے پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 21 سے 22 اگست، کوالیفائنگ راﺅنڈ23 سے 24 اگست جبکہ مین راﺅنڈ 25 اگست سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی