سری لنکن بورڈ کو ہیڈ کوچ کیلئے 13 امیدواروں کی درخواستیں موصول

سری لنکن بورڈ کو ہیڈ کوچ کیلئے 13 امیدواروں کی درخواستیں موصول


کولمبو( نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے 13 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوگئیں ۔ ان امیدواروں میں جنوبی افریقہ سابق کوچ مکی تھر ، انگلینڈ کے کرس ایڈمز اور آسٹریلیا کے موجودہ اسسٹنٹ کوچ کریگ میک ڈرموٹ بھی شامل ہیں ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائڈ پر ہیڈ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر کے لئے درخواستیں مانگی گئیں تھیں ۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے عارضی طور پر لگائے جانے والے ہیڈ کوچ مارون اتھاپتو نے باضابطہ طور پر اس عہدے کے لئے درخواست نہیں دی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ بورڈ ان درخواستوں پر غور کررہاہے۔ درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی چھانٹی کی جائے گی اور ہر کوچ کے سابقہ ریکاڈ کو باریک بینی سے چیک کیاجائے گا جس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کا کوچ تعینات کیا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی