ویمنز رگبی ورلڈ کپ ، آئرلینڈ، فرانس اور نیوزی لینڈ کی جیت

ویمنز رگبی ورلڈ کپ ، آئرلینڈ، فرانس اور نیوزی لینڈ کی جیت

  



پیرس( نیٹ نیوز) ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ، سپین، ویلز، نیوزی لینڈ اور فرانس نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ انگلینڈ اور کینیڈا کے درمیان میچ برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین رگبی عالمی کپ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ آئرلینڈ نے قزاقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 40-5 سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میں سپین نے ساموا کو 41-5 سے زیر کیا۔ ویلز نے جنوبی افریقا کو 35-3 سے شکست دی، نیوزی لینڈ نے امریکا کو 34-3 جبکہ میزبان فرانس نے آسٹریلیا کو 17-4 سے ہرایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی