رواں سال پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، پی سی بی

رواں سال پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، پی سی بی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے کہاہے کہ اس سال پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔دونوں ٹیموں کی مصروفیات اور ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال مختصر سیریز کے ونڈو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اب روایتی حریف آئندہ سال مختصر سیریز کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ سال مکمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔دسمبر میں ہونے والی سیریز میں تین ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے انٹر نیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے نومنتخب صدر سری نواسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کے درمیان باہمی مفاہمت کا سمجھوتہ طے پایا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی