کامن ویلتھ برج چیمپئن شپ 8 سے 14 ستمبر تک سکاٹ لینڈ میں کھیلی جائے گی

کامن ویلتھ برج چیمپئن شپ 8 سے 14 ستمبر تک سکاٹ لینڈ میں کھیلی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) چوتھی کامن ویلتھ برج چیمپئن شپ 8 سے 14 ستمبر تک سکاٹ لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان برج فیڈریشن (پی بی ایف) کے اعلامیئے کے مطابق کامران ابراہیم ٹیم ون جبکہ احسن ظاہر ٹیم ٹو کی قیادت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں 50 ممالک سے ٹاپ برج کھلاڑی ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پاکستانی ٹیم ون کامران ابراہیم (کپتان)، مسعود مظہر، ذاکر محمود اور اظہر حمید پر مشتمل ہے جبکہ پاکستانی ٹیم ٹو کی قیادت احسن ظاہر رضوی کریں گے۔
 دیگر کھلاڑیوں میں انور ممتاز، شیخ عبدلمقیت، میراز ضیاءاللہ اور حمید محی الدین شامل ہیں۔