گال ٹیسٹ، ناقص امپائرنگ پر شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا

گال ٹیسٹ، ناقص امپائرنگ پر شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا


گال( نیٹ نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوران ناقص امپائرنگ پر شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا۔گال ٹیسٹ کے دوران بگ تھری کے دو چودھریوں کے امپائرانگلینڈکے ای این گولڈ اور آسٹریلیاکے بروس آکسنفورڈنے ناقص امپائرنگ کی حدکردی ۔دونوں امپائرزکے بارے میں ماضی میں بھی کئی بار آئی سی سی کو شکایات موصول ہوئیں لیکن ان کو ایلیٹ پینل سے خارج نہیں کیا گیا۔دونوں امپائرزماضی میں بھی متنازع امپائرنگ کے باعث معروف ہیں۔گال ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کو غلط آؤٹ دینے اور سری لنکا کے بلے بازوں کو آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قراردینے سے شائقین کو شدید مایوسی ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی