ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ آج شروع ہوگا

ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیی کیمپ آج مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں 5 مرد اور 8 خواتین کھلاڑی شرکت کرینگے جنہیں کوچز جمشید گل اور فہیم گل اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے۔