کیڈل ایوانس نے ٹور آف یوٹاہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

کیڈل ایوانس نے ٹور آف یوٹاہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


یوٹاہ ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے کیڈل ایوانس نے ٹور آف یوٹاہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا ۔ امریکی رائیڈر تھومس ڈینیل سن کو ییلو جرسی کے ساتھ نمایاں برتری حاصل ہے ۔ امریکی ریاست یوٹاہ میں جاری سائیکل ریس اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے ۔ ریس کا چھٹا مرحلہ سالٹ لیک سٹی سے سنو برڈ تک ایک سو بہتر اعشاریہ پانچ کلومیٹر پر مشتمل تھا ۔ خوبصورت وادیوں سے گزرتے ہوئے سائیکل ٹریک پر رائیڈر کی کارکردگی بھی عمدہ رہی ۔ آسٹریلیا کے کیڈل ایوانس شاندار سائیکلنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چونتیس منٹ اور اکتیس سیکنڈز میں مکمل کیا ۔ تین سیکنڈز کے فرق سے جارجیا کے جوزف روس کوپف کی دوسری اور آسٹریا کے ریکارڈو کی تیسری پوزیشن رہی ۔ امریکی رائیڈر تھومس ڈینیل سن کا ییلو جرسی پر قبضہ تاحال برقرار ہے ۔ ریس کا ساتواں اور آخری مرحلہ 125 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ہو گا ۔