ورلڈ جوڈو چمپئن شپ 23 سے 31 اگست تک روس میں کھیلی جائیگی

ورلڈ جوڈو چمپئن شپ 23 سے 31 اگست تک روس میں کھیلی جائیگی

  



اسلام آباد (این این آئی)قومی جوڈو ٹیم ورلڈ جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کےلئے 22 اگست کو روس روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ورلڈ جوڈو چمپئن شپ23 سے 31 اگست تک روس میں کھیلی جائےگی ۔سیکرٹری نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کےلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کےلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کے لئے یہ کوالیفائنگ راﺅنڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کےلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور توقع ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی