ویمنز انڈر 20 ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

ویمنز انڈر 20 ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مونٹریال( نیٹ نیوز) فیفا ویمنز انڈر 20 ورلڈ کپ میں آج چار میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں انڈر 20 خواتین عالمی کپ کے دلچسپ مقابلے کینیڈا میں جاری ہیں اور آج پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں برازیل اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں امریکا اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ اے میں پہلا میچ گھانا اور فن لینڈ جبکہ دوسرا میزبان کینیڈا اور شمالی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔