ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی، شہناز شیخ

ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی، شہناز شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی فٹ بال کلبوں کے وفد نے قومی ہاکی ہیڈکوچ شہناز شیخ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میںملاقات کی۔ وفد کی قیادت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے رکن اور الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان کی۔ ملاقات میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور ماڈل ٹاﺅن فٹ بال کلب کے صدر رانا تنویراحمد بھی موجود تھے۔ وفد نے شہباز شیخ کی سابق دور میں ہاکی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم ایشین گیمز اور دیگر بین الا قومی مقابلوں میں شاند ار کارکردگی کا مظاہر ہ کرے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔ قومی ہاکی ہیڈکوچ شہناز شیخ نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہی ہے اور قوم کی دعاﺅں سے ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔