میکسیکو :توانائی کے شعبہ میں اصلاحات منظور

میکسیکو :توانائی کے شعبہ میں اصلاحات منظور

  



میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو کی کانگریس نے ملک میں توانائی کے شعبہ کی تاریخی اصلاحات کی حتمی منظوری دیدی ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ان اصلاحات پر عملدرآمد سے تیل کے شعبہ پر اجارہ داری ختم ہونے سے میکسیکو میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی، قانونی بل کے آخری حصہ کے حق میں 78جبکہ مخالفت میں 26ووٹ ڈالے گئے ۔ واضح رہے کہ میکسیکو کا ایوان زیریں نے بل کو پہلے ہی منظور کر لیا تھا اب یہ بل حتمی منظوری کیلئے صدر کو بھیجا جائے گا۔

مزید : کامرس