بینک آف امریکہ محکمہ خزانہ کو 17 ارب ڈالرزدےگا

بینک آف امریکہ محکمہ خزانہ کو 17 ارب ڈالرزدےگا

نیویارک (اے پی پی) بینک آف امریکہ سرمایہ کاروں کو رہن کے طور پر رکھی جانے والی سیکورٹیز بارے گمراہ کرنے کے الزامات کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 16 سے لے کر 17 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ کے تحت سرمایہ کاروں کو آئندہ ہفتہ سے ادائیگیاں شروع کر دی جائیں۔ ابتدائی معاہدہ کے تحت بینک آف امریکہ محکمہ خزانہ کو 9 ارب ڈالرز ادا کرے گا ۔

جبکہ بینک صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے معاہدہ کے بقیہ حصہ بارے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں رہن رکھی جانے والی سیکورٹیز کی فروخت اور تیاری کے کام کے باعث امریکہ کے بڑے بڑے کاروباری بینک بڑے پیمانے پر امریکی اداروں سے معاہدے کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : کامرس