ٹیلی کام شعبہ کی آمدن 800 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع

ٹیلی کام شعبہ کی آمدن 800 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلام آباد (اے پی پی) آئندہ پانچ سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدن 800 ارب روپے جبکہ 2025 تک 1200 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی وزارت کے ساتھ کام کرنے والے کنسلٹنٹس کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدنی 580 ارب روپے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کی فروخت سے ملک میں شعبہ کی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال کے بجٹ میں تھری اور فور جی کی نیلامی سے 120 ارب روپے کی آمدنی کا تخمینہ لگایا تھا جبکہ لائسینز کی نیلامی اور ٹیکسز کی مد میں حکومت کو 122 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ سے آئندہ پانچ سال تک ٹیلی کام کے شعبہ کا منافع آٹھ سو ارب روپے متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -