رواں مالی سال ایف بی آرکی ٹیکس وصولی 138 فیصد رہی

رواں مالی سال ایف بی آرکی ٹیکس وصولی 138 فیصد رہی

کراچی (این این آئی) رواں مالی سال پہلے ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی138 ارب روپے رہی، وصولی میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔فیڈرل بورڈ آف رینیو کے مطابق جولائی میں ٹیکس وصولی 2.99 فیصد زائد رہی، گذشتہ مالی سال جولائی میں 134ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا، ایف بی آر کے مطابق جولائی میں عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں خاطرخواہ اضافہ نہ ہوسکا، کراچی بندرگاہ دس روز بند رہی، جس سے وصولی میں کمی ہوئی، تاہم گذشتہ ماہ انکم ٹیکس وصولی 24 فیصد اضافے سے 47 ارب روپے رہی، اور اس میں جولائی 2013 کی نسبت 10 ارب روپے اضافہ ہوا، رواں مالی سال ایف بی آر کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 28 کھرب 10 ارب روپے ہے۔

مزید : کامرس