صنعتی خام مال کی درآمد کے لیے ٹیکس سے چھوٹ کے سرٹیفکیٹ کی مدت 6ماہ مقرر

صنعتی خام مال کی درآمد کے لیے ٹیکس سے چھوٹ کے سرٹیفکیٹ کی مدت 6ماہ مقرر

  



                                            اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر)نے ٹیکسوں میں چھوٹ کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے صنعتی خام مال کی درآمد کیلئے ٹیکس سے چھوٹ کے سرٹیفکیٹ کی مدت 6ماہ مقرر کردی ہے۔ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتکاروں کو خام مال کی درآمد کیلئے ٹیکسوں سے چھوٹ کیلیے جاری کردہ ایگزمشن سرٹیفکیٹ 6 ماہ کی مدت کیلیے کار آمد ہوگا اور پھرایگزمشن سرٹیفکیٹ دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال کو روکنے کیلیے ایگزمشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا پروسیجر بھی سخت بنادیا گیا ہے، ایگزمشن سرٹیفکیٹ کے تحت درآمدی خام مال صرف ذاتی صنعتی یونٹس میں حتمی اشیا کی تیاری میں استعمال ہوسکے گا۔اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان کو درآمدی خام مال کی اصل نوعیت بتانا ہوگی تاکہ پاکستان کسٹمز ٹیرف کوڈ کے تحت مانیٹرنگ کی جاسکے، اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان کو درآمدی خام مال کی مقدار بھی بتانا ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ کمشنر انکم ٹیکس کو ایگزمشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلیے ایف بی آر کی طرف سے عائد کردہ شرائط کو پورا کرانا ہوگا۔

مزید : کامرس