بجلی پیدا کر نے والی مشینری کی درآمدات میں49ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بجلی پیدا کر نے والی مشینری کی درآمدات میں49ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                 اسلام آباد (این این آئی)جون 2013ءکے مقابلہ میں جون 2014ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 49 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جون 2014ءکے دوران درآمدات میں تقریباً دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2013ءکے دوران 56 ملین ڈالر کی بجلی پیدا کرنے کی مشینری درآمد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون 2014ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات کا حجم 105 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جس سے توانائی بحران پر قابو پانے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہوتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار کے ذریعے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکے۔

مزید :

کامرس -