ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کپا س کی روئی کو بد رنگ کرنے والے کیڑے ہیں ٗ محکمہ زراعت پنجاب

ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کپا س کی روئی کو بد رنگ کرنے والے کیڑے ہیں ٗ محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کپا س کی روئی کو بد رنگ کرنے والے کیڑے ہیں جن کی وجہ سے کپاس کا معیار گر جاتاہے اسی وجہ سے یہ کیڑے ملکی معیشت کیلئے ابھرتاہوا خطرہ ہیں اگر اس خطرے کا بر وقت سدباب نہ کیا گیاتو یہ آنے والے سالوں میں کپاس کے کاشتکاروں اور کپاس کی صنعت کیلئے کئی مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ان کیڑوںے کے بالغ اور بچے دونوں حالتوں میں فصل کا رس چوستے ہیں۔ متاثرہ فصل کے بیج اور روئی پر بیکٹیریا اور پھپھوندی کا حملہ ہوجاتاہے۔ نتیجتاً ٹینڈا پورا نہیں کھلتااور اس طرح غیر معیاری روئی پیداہوتی ہے۔ کیڑوں کے فضلات سے بھی روئی آلودہ ہو جاتی ہے

یا پھر جننگ فیکٹریوں میں جننگ کے عمل میں یہ کیڑے کچلے جاتے ہیں تو اس کی باقیات بھی روئی پر داغ بنانے کا سبب بنتی ہیں ۔محکمہ زراعت نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں اور ان کیڑوں کی تمام آماجگاہوں مثلاََ سوراخ، دراڑیں،گڑھے اور کھالیاں وغیرہ ختم کردیں۔ کاشتکار کپاس کی ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی بگ کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے عملہ سے رجوع کریں اور ان کی سفارش کردہ زہریں مناسب وقت اور مقدار میں استعمال کریں۔

مزید :

کامرس -