بائیوٹیکنالوجی سے زرعی انقلاب برپاکرنے کے امکانا ت روشن ہیں:ماہرین

بائیوٹیکنالوجی سے زرعی انقلاب برپاکرنے کے امکانا ت روشن ہیں:ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (اے پی پی) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ بائیوٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب برپاکرنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے دنیابھرمیںلوگوںکی ایک بڑی تعدادخوراک کی کمی کاشکارہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ ایسی صورتحال میں فصلوں کی پیداوار میںاضافہ کیاجا ئے تا کہ بڑھتی ہوئی آباد ی کی خوراک کی ضروریات کو پوراکیاجاسکے ا س سلسلہ میں بائیوٹیکنالوجی کلیدی کرداراداکررہی ہے
بائیوٹیکنالوجی کو روز مر ہ زندگی کے ہرشعبہ جات میںاستعمال کیا جارہا ہے جس میں زراعت صنعت طب اور ماحولیات استعمال شامل ہے پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی جارہی ہے سال 2011میںعالمی سطح پر 160ملین ہیکٹر پرلگائی جانے وا لی بائیوٹیک فصلوں کا 2فیصدحصہ پاکستان میںبھی کا شت کیاگیا سال 2010میںپاکستان سرکاری طور پر دنیا کے نقشہ پر بی ٹی کپاس پیدا کرنے وا لا تیرواں ملک ہے 2012 میںبی ٹی کپاس 32ملین ہیکٹر پراگائی گئی اور75ہزار کسانوںنے کپاس کی فصل کا شت کی چین بھارت اورامریکا کے بعد پاکستان کپاس پیداکرنے والا چھوٹابڑا ملک ہے 2012میںکپاس کی پیداوار 12.5ملین بیلز رہی پاکستان میں بی ٹی کاٹن کی وجہ سے پیداوارمیں 30فیصدتک اضافہ ہواہے بائیوٹیکنالوجی سے فصلوں کی پیداوارمیںخاطرخواہ اضافہ ہو اہے اس کی مدد سے پودوںمیںایسے نئے خوا ص پیداکردیئے گئے ہیںجیسے کیڑوںاور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میںاضافہ جس کی کامیاب مثال بی ٹی کپا س ہے خشک سالی کے خلاف مدافعت اورسیم تھور کے خلاف مدافعت شامل ہے بائیوٹیکنالوجی کی مدد سے مکئی کی فصل میں خوراک بنانے کے عمل کو تیزکردیاگیاہے جس سے پیدوارمیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے ا س کے علاوہ باجرہ اورٹماٹر بھی نمکین زمینوںمیںاگانے کے تجربات کیے جارہے ہیں۔
(sg/art/mrn 1248:14)

مزید :

کامرس -