سٹیل کےلئے ڈھائی ارب روپے کی چوتھی قسط رواں ماہ ملنے کا امکان
کراچی(این این آئی)خسارے میں چلنے والی پاکستان اسٹیل مل کا پہیہ چلتا رکھنے کے لئے ڈھائی ارب روپے کی چوتھی قسط رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کے لئے منظور کردہ اٹھارہ ارب پچاس کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی دو اعشاریہ پانچ ارب کی چوتھی قسط رواں ماہ ملنے کا امکان ہے جس کے بعد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اورخام مال کی خریدا ری کی جائےگا۔ نجکاری کمیشن نے اپریل میں آئندہ جاری ہونے والی اقساط کو حکومت کی جانب سے مقررہ بیس فیصد کے پیداواری ہدف کے حصول سے مشروط کیا تھاجبکہ پی ایس ایم پانی کی قلت، خام مال کی کمی، اٹھارہ سے بیس پلانٹس کے بند ہونے اور بد انتظامی کے باعث آٹھ فیصد کا ہی پیداواری ہدف حاصل کر سکی۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر آئندہ کی قسط کو روکا نہیں جاسکتا۔