عیدالفطر کے بعد پہلا کاروباری ہفتہ،روپے کی قدر بیشتر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی

عیدالفطر کے بعد پہلا کاروباری ہفتہ،روپے کی قدر بیشتر عالمی کرنسیوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آن لائن)عیدالفطر کے بعد پہلے کاروباری ہفتے میں روپے کی قدر بیشتر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی،25جولائی سے8اگست کے دوران یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کے مقابلے میں روپے کی قدمیں بالترتیب 32پیسےاور ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 25جولائی سے آٹھ اگست کے دوران روپے کی قدر یورو کے مقابلے میں 32پیسے، برطانوی پاﺅنڈ کے مقابلے میں ایک روپیہ 39 پیسے، آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے29پیسے، برازیلین ریئل کے مقابلے میں روپے 46 پیسے، ترکش لیرا کے مقابلے میں ایک روپے63 پیسے اورنیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں68پیسے بڑھ گئی۔

تاہم اس دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر13 پیسے، چائنیز یوآن کے مقابلے میں11 پیسے اور عرب امارات درہم کے مقابلے میں3 پیسے کم ہوئی۔

مزید :

کامرس -