زرمبادلہ کے ذخائر میں 12کروڑ 30لاکھ ڈالر کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں 12کروڑ 30لاکھ ڈالر کمی

                                       کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں12 کروڑ30 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی۔ مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق25 جولائی تک مرکزی بینک کے ذخائر 12 کروڑ30 لاکھ ڈالرکمی ہوئی۔ جس سے مرکزی بینک کے ذخائر9 ارب 27 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر آگئے ہیں۔ بیرونی قرضوں کی مد میں 7 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی وجہ سے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔ مجموعی ذخائر کی مالیت14 کروڑ 34 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

مزید : کامرس