چراٹ سیمنٹ کمپنی12 ارب روپے سے نیا پلانٹ لگائے گی

چراٹ سیمنٹ کمپنی12 ارب روپے سے نیا پلانٹ لگائے گی

  



اسلام آباد (اے پی پی) سیمنٹ کی مقامی پیداوار میں اضافہ کےلئے چراٹ سیمنٹ لمیٹڈ 12 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے نیا پلانٹ لگائے گی جس سے سالانہ 13 لاکھ ٹن سیمنٹ کی پیداوار حاصل ہوگی۔ نیا سیمنٹ پلانٹ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں لگایا جائے گا۔ کمپنی نے پلانٹ کی تنصیب کےلئے چین کے ادارے میسرز تیان جین سیمنٹ انڈسٹری ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی سی ڈی آر آئی) سے معاہدہ کیا ہے۔ ٹی سی ڈی آئی آر چین کا سب سے بڑا گروپ ہے جو سیمنٹ پلانٹس کی تیاری اور تنصیب کا کام کررہا ہے۔ پلانٹ کی تنصیب کےلئے اڑھائی سال کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے سیمنٹ کی مقامی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چار ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت تیس لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ شعبہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی طلب میں چار تا پانچ فیصد تک کے اضافہ کی توقع ہے۔

مزید : کامرس