سونے کی ملکی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کی نمایاں کمی

سونے کی ملکی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کی نمایاں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2012-13ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2013-14 ءکے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال میں جولائی تا جون 2012-13ءکے دوران 346 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی تا جون 2013-14ءمیں درآمدات میں تقریباً99 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 174 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے میں بھی مدد حاصل ہوئی ہے

مزید :

کامرس -