منہاج القرآن کی ایمبولینس گاڑیوں سے ادارہ کا نام مٹادیاگیا

منہاج القرآن کی ایمبولینس گاڑیوں سے ادارہ کا نام مٹادیاگیا
منہاج القرآن کی ایمبولینس گاڑیوں سے ادارہ کا نام مٹادیاگیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی عوامی تحریک کی انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے بچنے کے لئے ادارہ منہاج القرآن کی ایمبولینس گاڑیوں پر سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصاویر اور ادارہ کا نام مٹادیا ہے۔ ادارہ منہاج القرآن کے زیراہتمام درجنوں ایمبولینس گاڑیاں کام کررہی ہیں جو ہنگامی حالات میں زخمیوں کو لانے لے جانے کا کام کرتی ہیں ان گاڑیوں پر پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصاویر اور ادارہ کا نام لکھا ہوا تھا تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کارروائیوں کے بعد انتظامیہ نے ان گاڑیوں سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصاویر پر سفید کاغذ لگادیا ہے جبکہ ادارہ منہاج القرآن کے نام کو مٹادیا گیا ہے۔

مزید : لاہور