سٹوارٹ براڈ چھکا مارنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے

سٹوارٹ براڈ چھکا مارنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے
سٹوارٹ براڈ چھکا مارنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے

  



مانچسٹر (ویب ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر سٹوارٹ براڈ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ورون آرون کو چھکا مارنے کی کوشش میں ناک تڑوابیٹھے۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم 98 ویں اوور میں 8 وکٹوں پر 326 رنز پر کھیل رہی تھی جب سٹوارٹ براڈ نے فاسٹ باؤلر ورون آرون کے دو باؤنسرز پر لگاتار دو چھکے جڑ دئیے، تیسرے باؤنسر پر وہ پھر چھکا مارنے کیلئے بڑھے لیکن گیند ان کے ہیلمٹ اور جالی کے اندر سے ان کی ناک پر جالگی، انہوں نے فوراً فزیو کو بلایا تاہم گراؤنڈ میں کچھ دیر تک خون نہ تھمنے کے باعث وہ ریٹائرڈ ہٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، بعد میں وہ باؤلگن کیلئے بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے پہلی اننگز میں 452 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ براڈ نے بھار کی پہلی اننگز میں 6 آؤٹ کئے تھے اور اس میچ میں کامیابی کے لئے انگلش ٹیم ان کی باؤلنگ پر ہی انحصار کررہی ہے۔

مزید : کھیل