شدید تناؤ بالوں میں سفیدی لانے کا سبب ہے: ماہرین

شدید تناؤ بالوں میں سفیدی لانے کا سبب ہے: ماہرین
شدید تناؤ بالوں میں سفیدی لانے کا سبب ہے: ماہرین

  



نیویارک (ویب ڈیسک) ماہرین کے مطابق بہت زیادہ تناؤ آپ کے سر کے بالوں کو سفید کردے گا۔ امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق جب جسم مکیں تناؤ کے ہارمونز بڑھتے ہیں تو بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ سفید بالوں کی شکل میں نکلتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ تناؤ سے میلانن نامی بالون کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ تناؤ اس عمل کو بہت تیز کردیتا ہے اور انسان بہت جلد بالوں کے لحاظ سے بوڑھا ہوجاتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت