فیس بک پر گیم انوائٹس سے جان چھڑانے کا آسان ٹیوٹوریل

فیس بک پر گیم انوائٹس سے جان چھڑانے کا آسان ٹیوٹوریل
فیس بک پر گیم انوائٹس سے جان چھڑانے کا آسان ٹیوٹوریل
کیپشن: app_invite

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد کو گیم ریکوسٹس سے چڑہے جو ان کی پروفائل پر منڈلاتی رہتی ہیں۔ اگر آپ بھی ان گیمز اور نوٹیفکیشنز سے پریشان ہیں تو جناب مزید پریشان ہونے اور دوستوں کو ان فرینڈ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ ان گیمز اور ان کی نوٹیفکیشنز کو باآسانی بلاک کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، اوپر دائیں جانب تکون پر کلک کیجئے اور وہاں سے سیٹنگ کا انتخاب کریں۔ سیٹنگز کے صفحہ پر بائیں جانب بلاکنگ کا بٹن دبائیں اور اگلی سکرین پر دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ یعنی یا تو آپ کسی خاص دوست کی جانب سے ملنے والی ایپلی کیشن انوائٹ کو بلاک کرسکتے ہیں مثلاً آپ کا دوست اورنگزیب آپ کو کینڈی کرش کی انوائٹس بھیجتا ہے تو آپ پہلی آپشن میں اس کا نام لکھیں اور اگر آپ کو بہت سے دوست کینڈی کرش کی ریکویسٹ بھیج رہے ہیں تو آپ دوسری آپشن کے تحت اس ایپلی کیشن کو ہی بلاک کردیں۔