روس: انٹرنیٹ کنکشن پرکنٹرول سخت، گمنام وائی فائی پر ممانعت

روس: انٹرنیٹ کنکشن پرکنٹرول سخت، گمنام وائی فائی پر ممانعت
روس: انٹرنیٹ کنکشن پرکنٹرول سخت، گمنام وائی فائی پر ممانعت

  



ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے پبلک وائی ائی نیٹ ورکس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے کی سہولت کے لئے وہ اپنی شناخت کرائیں۔ روسی حکام کی جانب سے یہ تازہ ترین حکم نامہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت روس انٹرنیٹ پر کنٹرول کے نئے قوانین کو مزید سخت کررہا ہے۔ باہمی رابطے کے ذرائع سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ یہ فرمان مشترکہ رسائی کے پوائنٹس پر لاگو ہوتا ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ اس کا نفاذ ہوگا تو اس سے کس نوعیت کے عام مقامات متاثر ہوں گے۔ روسی میڈیا کی فہرست میں کیفے اور پارکوں کی مثال دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وائی فائی صارفین کو اپنے مکمل کوائف کے ساتھ ساتھ، اپنی شناخت بتانی ہوگی۔ روس مکیں ایک حالیہ قانون کے تحت ایسے بلاگرز جن کے فولووز کی تعداد 3000 سیز ائد ہے، انہیں اپنے آپ کو حکومت کے پاس رجسٹر کرانا ہوگا اور ان کی حیثیت میڈیا اداروں کی سی ہوگی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی