جلدی سرطان سے محفوظ رکھنے والا ڈسپوزایبل بینڈ متعارف

جلدی سرطان سے محفوظ رکھنے والا ڈسپوزایبل بینڈ متعارف
جلدی سرطان سے محفوظ رکھنے والا ڈسپوزایبل بینڈ متعارف

  



ایڈنبرگ (ویب ڈیسک) جلدی سرطان کی پیشگوئی کرنے والا ڈسپوزایبل بینڈ متعارف کرادیا گیا۔ یہ بینڈ سکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں ے ان لوگوں کے لئے تیار کیا ہے جو ’’سن باتھ‘‘ لینے کے عادی ہیں۔ ’’سمارٹ سن بینڈ‘‘ نامی بینڈ دھوپ میں بیٹھے لوگوں کو رنگ بدل کر مطلع کرے گا کہ انہیں اب دھوپ میں سے اٹھ جانا چاہیے۔ پیلے رنگ میں بنایا گیا یہ بینڈ زیادہ دیر دھوپ مکیں بیٹھنے پر رنگ تبدیل کرنا شروع کردیتا ہے اور گلابی رنگت اختیار کرلیتا ہے جو اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ مزید دھوپ میں بیٹھنا اس شخص کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس واٹر پروف بینڈ کی قیمت صرف 1 پاؤنڈ ہے اور یہ ایک بار ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی ترجمان کے مطابق آج سے 40 سال پہلے جلدی کینسر کی شرح آج کے مقابلہ میں بہت کم تھی اور سال میں ایک لاکھ لوگوں کمیں سے صرف 17 لوگ اس مرض کا شکار ہوتے تھے۔ 2011ء میں صرف انگلینڈ میں 2200 افراد کی موت جلدی سرطان کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ امریکہ میں جلدی سرطان کے شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ کر 35 لاکھ سالانہ ہوچکی ہے۔ اس بینڈ کو بنانے والے سائنسدانوں پروفیسر اینڈریوملز اور ڈاکٹر مائیکل میک فارلین کا کہنا ہے کہ اس بینڈ کی مدد سے جلدی کینسر کے بڑھتے ہوئے مرض کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سن باتھ لینے والوں کو اکثر اندازہ نہیں ہوتا کہ انہیں کتنی دیر دھوپ میں بیٹھنا چاہیے اور وہ جلدی سرطان کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ بینڈ انہیں آگاہ کرے گا کہ انہیں کتنی دیر دھوپ میں بیٹھنا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت