کنٹریکٹ ملازمین کو مستقلی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر پیرا میڈیکل کا اظہار تشکر

کنٹریکٹ ملازمین کو مستقلی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر پیرا میڈیکل کا اظہار ...

  



لاہور( خبرنگار) پیرا میڈیکل سٹاف اوربورڈ آف مینجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر صوبائی وزیر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز،سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین محمد یوسف بلا نے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے سروسز ہسپتال میں منعقدہ اجلاس میں کیا ہے۔ اجلاس میںصوبائی صدر تنویر بھٹی، صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سندھو، چیئرمین میڈیا ایڈوائز ارشد بٹ، فیصل آباد سے حکیم خان نیازی،اوکاڑہ سے میاں احمد یار وٹو،پریس سیکرٹری محمد رشید گجر اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف بلا نے کہا کہ سیکرٹری صحت کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں ملازمین کے سروس سٹرکچر کی بحالی کا مسئلہ بھی حل ہونے کی توقع ہے اور امید کرتے ہیں سیکرٹری صحت سروس سٹرکچر کی بحالی کا بھی آرڈر دیں گے۔ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقلی کے نوٹیفکیشن دئیے جانا پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ یوسف بلا نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ملازمین کی فلاح اور مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کی ہمیشہ جاری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4