خلفاءراشدین کا نظام رائج کئے بغیر بحرانوں سے نجات ممکن نہیں، مولاناعبدالرب امجد

خلفاءراشدین کا نظام رائج کئے بغیر بحرانوں سے نجات ممکن نہیں، مولاناعبدالرب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام (س) نے ملک میں خلفاءراشدین کا نظام رائج کئے بغیر بحرانوں سے نجات ممکن نہیں،امریکہ اور یورپ کے پٹھو فلسطین کی حمایت میں کچھ نہیں کہیں گے،حکومت کی جانب سے اعلان کیے بغیر بجلی کی نرخوں میں5روپے فی یونٹ تک اضافے کو انتہائی شرمناک فعل قرار دیتے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران ظالمانہ اقدامات کرنے سے گریز کریںاور حالیہ اضافے کوفی الفور واپس لیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جے یوآئی (س)لاہور کے امیرمولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلیٰ مولانااعظم حسین، قاری واحد بخش ،عبدالروف رباطی مولانا محمد ایوب، مولانامحمدنواز سندھو سمیت دیگرعلماءومشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے دلوں سے سودی نظام کے ذریعے سے روحِ محمدﷺ نکالنا چاہتی ہیں ،اسلام کا نظام ہی اصل میں دو قومی نظریہ ہے۔
 دو قومی نظریہ کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی سازشوں کا راستہ روکیں گے۔
 استحکامِ پاکستان کے لئے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے