آزادی مارچ کو روکنا غیر جمہوری اور آمرانہ فعل ہو گا،نعیم میر

آزادی مارچ کو روکنا غیر جمہوری اور آمرانہ فعل ہو گا،نعیم میر

  



لاہور ( اسد اقبال )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے تر جمان نعیم میر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 14اگست کو اسلا م آباد میں آزادی مارچ تحریک انصاف کا آئینی و قانو نی حق ہے ۔ریاستی جبر و طا قت کے ذریعے آزادی مارچ کو روکنا غیر جمہوری اور آمرانہ فعل ہو گا ۔عوام میاں برادران کا عوقوم دشمن چہرہ دیکھ چکے ہیں تاہم تعجب ہے کہ عدالت عالیہ انسانی حقو ق صلب کر نے کا نو ٹس کیو ں نہیں لے رہی۔تحریک انصاف کا آزادی مارچ 14اگست کو ملک کو کرپشن وکرپٹ لوگوں سے نجات دلا کر حقےقی آزادی دلائےں گے ‘ آزادی مارچ میں کوئی دہشت گردی ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پا کستا ن سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔نعیم میر نے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی وسائل کودوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں پنجاب قبضہ گروپوں اورکرپٹ لوگوں کے حوالے کیاہواہے اورایک ہی خاندان کے لوگ ملکی وسائل پربراجمان ملک کی جڑ یں کھو کھلی کر رہے ہیں جبکہ عوام بحرانو ں کے باعث کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ اور ملکی تنزلی کا شکار ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ عمران خان طالبان کے نہیں پاکستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کر کے اس کے سہارے کے تحت حکومت فوج کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔

،ہمیں حیرت ہے کہ حکومت،فوج، پولیس، طاقت حکمرانوں کے پاس ہے پھر بھی یہ بو کھلا ہٹ کاشکار ہو کر آزادی مارچ سے قبل ہی خو فزدہ ہو گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4