پیپلزپارٹی کی وفاداریاں حکومت نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں ، اشرف بھٹی

پیپلزپارٹی کی وفاداریاں حکومت نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں ، اشرف بھٹی

  



لاہو(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران جوسوچ رہے ہیں وہ نہیں ہوگاکیونکہ ان کاجانااٹل ہے ۔شاہراہیں، گاڑیاں، پٹرول اورسیاسی کارکنان کو بندکرنا حکمرانوں کے آمرانہ مزاج کاغماز ہے۔ نااہل حکمرانوں نے اپنے ساتھ ساتھ جمہوریت کیلئے بھی مصیبت کھڑی کرلی ہے۔حکمرانوں کارویہ ''آبیل مجھے مار'' والی بات ہے ،تناﺅ، تشدداورتصادم کاماحول حکومت اورجمہوریت کے حق میں اچھا نہیں پیپلزپارٹی کی وفاداریاں نااہل حکومت نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں،ہماری جماعت جمہوریت بچانے کیلئے ہرحدتک چلی جائے گی۔وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ کنٹینرزلگانے سے بنیادی انسانی حقوق بری طرح متاثر ہوئے اورہورہے ہیں۔ضعیف خواتین سمیت ہرعمر کے لوگ زمین پر رینگ رینگ کر کنٹینرز کے نیچے سے گزرنے پرمجبور ہیں مگر عدلیہ خاموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہروہ کام کررہے ہیں جس کاان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے ۔

حالیہ دنوں میں شاہراہیں بندہونے سے قومی معیشت کوجواربوں روپے کانقصان پہنچا ہے اس کامداواکون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنااقتداربچانے کیلئے پولیس اہلکاروں اورسیاسی کارکنوں کوایک دوسرے کے مدمقابل کھڑاکردیا ،دونوں طرف سے قیمتی جانوں کاضیاع ناقابل برداشت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4