حکومت نے عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے عوام کو مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے، قاضی احمد سعید

حکومت نے عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے عوام کو مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے، ...

  



لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی بجائے عوام کو زیادہ مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک سال میں ہی ملک میں محاز آرائی کا ماحول پیدا کر دیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری کی پانچ سالہ محنت کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے ایک سال میں ہی ضائع کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

ضرورت اس امر کی تھی کہ مسلم لیگ ن مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے سیاسی اداروںکو مضبوط کرتی لیکن زمینی حقائق بتا رہے ہیں کہ ملک پھر پانچ سال پیچھے چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4